18ویں ترامیم اور این ایف سی ایوارڈ کو چھیڑا گیا تو عوامی سمندر حکمرانوں کو بہا لے جائے گا، ڈاکٹر حئی بلوچ

کوئٹہ:نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ 18ویں ترامیم اور این ایف سی ایوارڈ کو چھیڑا گیا تو چاروں صوبوں سے عوامی سمندر حکمرانوں کو بہا لے جائے گا عوام باشعور ہیں 1971کا سانحہ پھر سے نہ رونما ہو حکمرانوں کو عوام کی جانب سے متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بھیڑ کی چھتیں میں ہاتھ نہ ڈالیں اور سیاسی جمہوری پارٹیوں اورعوام کی رائے کا احترام کریں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 18ویں ترامیم اور این ایف سی ایوارڈ سنگین اور خطرناک مسئلہ ہے تقریباً 30سال بعد اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے متفقہ طور پر چاروں صوبوں کو صوبائی خود مختاری ملی ہے 18ویں ترامیم اور این ایف سی ایوارڈ کی اصول کیلئے تمام سیاسی وجمہوری قوتوں کی جدوجہد اورقربانیوں سے ملی ہے انہوں نے کہا ہے حکمرانوں نے اگر صوبوں سے اختیارات واپس لئے اس سے شدید بحران کی شکل اختیار کرے گا ایسا بحران ہوگا جو قابو میں نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی زور آور کے کنٹرول میں ہوگا باشعور عوام اس رد عمل کا ساتھ دینگے عوام میں شعور آگیا ہے 1971جیسے سانحہ پھر سے رونما نہ ہو حکمرانوں کو سیاسی جمہوری پارٹیوں اور عوام کی جانب سے متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بھیڑ کی چھتیں میں ہاتھ نہ ڈالیں اور عوام کی رائے کا احترام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں