عمران خان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،راناثنااللہ
فیصل آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔انتظارکریںسیاسی فضاسمیت بہت کچھ تبدیل ہونے والاہے۔عمران خان کے خلاف کوئی ایک حق میں آجائے توتعریف اور اگرخلاف ہوگاتویوٹرنز لے کر دھمکیاں دیتے ہیں۔اُن کاجوکردار ریکارڈپرآچکاہے اس پربچناکسی طرح بھی ممکن نہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم انٹی کرپشن سمیت پنجاب کے کسی بھی ادارے کواستعمال کرکے ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے پونے چارسال میں بہت کچھ بردارشت کرلیاہے کچھ ثابت نہیں ہوسکاجبکہ موجودہ حکومت قانون اورشواہدکے مطابق جوفیصلہ کرے گی عمران خان اس کے بعدبنی گالہ نہپیںجیل میں رہیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ عمران خان ٹولے کوموجودہ حکومت پرتنقیدکرتے ہوئے اپنی پونے چارسالہ کارکرردگی پرندامت محسوس کرنی چاہئے جواُن میں موجودنہیں۔مہنگائی کس نے پیداکی؟۔آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کاکس نے دعویٰ کیا؟۔قوم سب کچھ جانتی ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت حکومت لینے کے حق میں نہیں تھی تاہم 11جماعتوںکی اتفاق رائے کے بعد اس لئے لی کہ ملک دیوالیہ ہونے جارہاتھا۔اُنہوں نے کہا کہ عوام میں فسادجھوٹ اورنوجوان نسل کوگمراہ کرنے کے علاوہ عمران خان کاکوئی بیانیہ نہیں۔عام انتخابات سے قبل میاں نوازشریف پاکستان میں پارٹی کی قیادت بھی کریں گے اورجھوٹے مقدمات میں سرخروبھی ہونگے ۔ جب کہ عام انتخابات سے قبل ہی عمران خان کی جماعت سمیت سیاسی حیثیت ختم ہوجائے گی۔اُنہوں نے کہاکہ رواں سال الیکشن کاسال ہے اس لئے وہ حلقہ میں زیادہ توجہ اورعوامی مشکلات کے خاتمہ پرتوجہ دے رہے ہیں۔


