جب عوام سوجاتے ہیں تو وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم جاگ جاتی ہے، اسرار زہری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے کہاہے کہ جب عوام سوجاتی ہے تووزیراعلیٰ اور اس کی ٹیم جاگ جاتی ہے وہ ساری رات کام کررہے ہوتے ہیں لیکن عوام کو نظر نہیں آتے،آج جدید دور ہے زیادہ گھومنے کی بجائے ایک جگہ بیٹھ کر سوچیں تو مسائل حل ہوجاتے ہیں بی این پی (عوامی)ایک سیاسی پارٹی ہے جس کے عوامی خدمت سب کے سامنے ہے اور میر خالد لانگو ایک فیگر ہے قبائلی رہنما ہے اور علاقے میں اثر ورسوخ رکھتاہے توہمارا فرض بنتاہے کہ سیاسی لوگوں کو یکجا کرے۔ میر اسرار اللہ زہری نے کہاکہ اتنے مصروف ہیں کہ ساری رات کام کرتے ہیں اور دن کو آرام فرماتے ہیں جب عوام جاگ جاتی ہے تو حکمران سوجاتے ہیں اور جب رات کو عوام سوجائیں تو پھر وزیراعلی اور اس کی ٹیم جاگ جاتی ہے وہ رات بھر کام کرتی ہے لیکن عوام کونظرنہیں آتی،انہوں نے کہاکہ جدید دور ہے شاید زیادہ گھومنے کی بجائے ایک جگہ بیٹھ کر ہی زیادہ مسائل حل کئے جاسکتے ہیں حالانکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے آج کا جدید ٹیکنیک یہی ہے کہ سوتے رہو اور جب جاگ جائیں تو کہیں بیٹھ کر سوچیں اور آپ کاکام ہوجائیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بی این پی (عوامی) ایک سیاسی پارٹی ہے جس کے عوامی خدمت سب کے سامنے ہے اور میر خالد لانگو ایک پولیٹیکل فیگر ہے قبائلی رہنما ہے اور علاقے میں اثر ورسوخ رکھتاہے توہمارا فرض بنتاہے کہ سیاسی لوگوں کو یکجا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں