فوجی اور سول اداروں نے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا
دادو (انتخاب نیوز) فوج، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچالیا۔ فوج، رینجرز اور سول اداروں نے 36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2 اعشاریہ 4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا دیا۔ بند کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔ فوج اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو ِاس کام پر لگایا گیا۔ علاقے کے لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Load/Hide Comments


