خضدار میں نادرا دفتر میں دور دراز سے آنے والے سائلین مشکلات کا شکار

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں نادرا کا یہ حال ہے کہ دور دراز صبح سویرے ہماری مائیں، بہنیں، بوڑھے اور نوجوان آتے ہیں لیکن یہاں پر نادرا والے اپنی من مانی کرتے ہوئے دس ٹوکن تقسیم کرکے آدھا گھنٹہ دروازہ بند کردیتے ہیں، پھر دس یا پندرہ ٹوکن تقسیم کرکے دروازہ بند کردیتے ہیں، جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے افراد مشکلات سے دوچار ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دور در از سے آنے والے افراد کو نادرا دفتر میں سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کی مشکلات کو دور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں