چمن، ٹریفک حادثے میں 3 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
چمن (انتخاب نیوز) چمن بائی پاس روڈ پر بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر شوروم کی گاڑیوں سے جا ٹکرائی حادثے میں تین بچے جاںبحق چار افراد زخمی ہوئے جن کو بعد میں اسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق چمن بائی پاس روڈ پر پیک اپ گاڑی بریک فیل اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی بے قابو گاڑی ایک شوروم کی دکانوں میں گھس گئی اور وہاں موجود گاڑیوں سے جا ٹکرائی بے حادثے میں بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے جس میں 3 بچے جاںبحق ہو گئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور جانحق بچوں کو چمن ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دو زخمیوں کی حالت تشویش بتائی جانے پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کے مطابق حادثہ بریک فیل اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Load/Hide Comments


