جیکب آباد، بارش و سیلاب متاثرین کا سرکاری امداد نہ ملنے کیخلاف دھرنا
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد میں بارش و سیلاب متاثرین کا سرکاری امداد نہ ملنے کیخلاف شاہراہ پر دھرنا، انتظامیہ کیخلاف نعریبازی۔ جیکب آباد میں سیلاب متاثرین نے سرکاری امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کیخلاف سخت نعریبازی کی۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ بارشوں اوربارشوں اور سیلاب کے باعث ہمارے گھر تباہ ہوچکے ہیں علاقوں میں کئی فٹ تک پانی کھڑا ہے گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ملیریا سمیت دیگر امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں لیکن ہمیں نہ سرکاری امداد دی جارہی ہے اور نہ علاج کی کوئی سہولت میسر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو خیمے، راشن سمیت دوبارہ بحالی کے لیے امداد دی جائے تاکہ ہم دوبارہ اپنے گھروں کو جاسکیں۔


