راولپنڈی، خاتون سمیت 4 ذہنی معذور افراد بازیاب، بھیک منگوانے والے 3 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (انتخاب نیوز) ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے کے الزام مین گرفتار ملزم کی نشاندہی پرخاتون سمیت 4مزیدذہنی معذور افراد کوبازیاب کرا کے ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے والے 3مزید ملزمان گرفتارکر لئے گئے ذہنی معذور افراد کی شناخت حیات، راشد،مرتضی اورفاطمہ کے ناموں سے جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت آصف،ظفر اورشاہد کے نام سے ہوئی ملزمان ذہنی معذور افراد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بھیک منگواتے تھے سی پی اوراولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کے مطابق سفاک ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


