بلاول بھٹو اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ملاقات ہوئی ہے ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے خصوصی ملاقات کی۔بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی اور ملالہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ سے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات کی جس میں سیلاب سے آب و ہوا کی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لئے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں سکول تباہ ہونے کے ساتھ ، آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں