خواتین بجلی کے بل ادا کرنے کیلئے زیور بیچ رہی ہیں، حماد اظہر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آچکا ہے،خواتین بجلی کے بل ادا کرنے کیلئے زیور بیچ رہی ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی حماد اظہر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ روپیہ کہیں پر رک نہیں رہا، آج کا ڈالر کا انٹربینک ریٹ 238 روپے ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، صنعتیں بند ہورہی ہیں، خواتین بجلی کیبل ادا کرنے کیلئے زیوربیچ رہی ہیں، ملک نے ایسا بدترین منظر پہلے کبھی نہ دیکھا۔رہنما پی ٹی آئی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ معیشت تباہ ہورہی ہے اور ملک سیلاب کی زد میں ہے، کاغذ کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہے جس پر معیشت کو بچانے کا روڈ میپ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ لوگوں کی بحالی کامرکزی منصوبہ ابھی تک کہیں نہیں ہے اور ہمارے وزیراعظم ملکہ کی آخری رسومات کے لیے لندن چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں