جیونی سے کراچی جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ،1 شخص جاںبحق ،1 زخمی
کراچی (انتخاب نیوز) جیونی سے کراچی جانے والی ایک کرولا گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر شتنگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں شرافی گوٹھ کراچی کا رہائشی محمد علی ولد محمد رحیم موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ جیونی کے رہائشی مبین شدید زخمی ہیں جنھیں فوری طور پر آر ایچ سی پسنی منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


