کسٹمز حکام کی رکھنی میں کاروائی، 950بیگز سونا یوریا کھاد برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کسٹمز حکام کی رکھنی میں کارروائی، 950 بیگز سونا یوریا کھاد برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کوئٹہ کسٹم کے رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے رکھنی میں کارروائی کرتے ہوئے 950 بیگز سونا یوریا کھاد بر آمد مع 2 ٹرک قبضے میں لے لئے۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سونا یوریا کھاد اور ٹرک کی قیمت 2 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں