بیلہ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم کی وصولی کا سلسلہ بند، مستحق خواتین پریشان

بیلہ (انتخاب نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رقم وصولی سینٹر سے رقم کی فراہمی کا سلسلہ کئی دنوں سے معطل مستحق خواتین کو شدید دشواریوں اور مشکلات کا سامنا دور دراز علاقوں سے رقم کیلئے وصولی مرکز آنیوالی غریب خواتین میں مایوسی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بیلہ میں مستحق خواتین کو رقم کی فراہمی کا سلسلہ بلاجواز بند کر رکھا ہے، دور افتادہ علاقوں سے آنیوالی خواتین رقم وصول کئے بغیر مایوس لوٹ جاتی ہیں، اکثریت ایسی غریب خواتین کی بھی ہے، جن کے پاس اپنے گھروں تک واپس پہنچنے کیلئے کرایہ نہیں ہوتا، عوامی حلقوں نے بی آئی ایس پی رقم وصولی مرکز کی بلاوجہ بندش اور رقم کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مرادخان کانسی اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن (ر)حمزہ انجم اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صوبائی ڈائریکٹر و بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لسبیلہ کی من مانیوں کا نوٹس لے کر رقم کی فراہمی کا سلسلہ فوری بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں