بلوچستان کے اساتذہ سے بی ایف کی کٹوتی اور ادائیگی گریڈ کے مطابق کی جائے، جی ٹی اے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں اس امر پر اظہار حیرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کرام سے بی ایف کی کٹوتی، ٹائم اسکیل کے مطابق اور واپسی، ادائیگی اصل گریڈ کے حساب سے کی جاتی ہے جو کہ عجیب انوکھی منطق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک جے وی ٹیچر سے بی ایف کی کٹوتی ٹائم اسکیلز B:16 اور ادائیگی اصل گریڈ یعنی B:9 کے حساب سے ہوتا ہے بیان میں تفریق اور تفاوت کو نرالا دستور قرار دیتے ہوئے اسے ملازمین دشمنی سے تعبیر کیا ۔ بیان میں مذید کہا گیا کہ نہیںہے پے اسکیلز 2022 کے اطلاق سے کٹوتی اور ادائیگی میں ببت بڑا عدم توازن آچکا ہے بیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور سیکرٹری تعلیم سے اس اہم ایشو یعنی ادائیگی اور کٹوتی دونوں ٹائم سکیل پر یا ادائیگی اور کٹوتی دونوں اصل گریڈ کے مطابق کرنے کی پرزور مطالبہ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں