حانی بلوچ کی فکر اور جدوجہد نے ہمیں نئی امید عطا کی، بی ایس او
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹودنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے حانی بلوچ کی پہلی برسی کی مناسبت سے شمعیں روشن کر کے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر چنگیز بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حانی بلوچ نے پانچ سالہ جدوجہد میں ثابت کردیا کہ وہ کسی ظلم کیخلاف خاموش نہیں رہے گی، ان کی شہادت نے ہمیں نئی امید اور جدوجہد کا راستہ دکھا یاہے، سیکورٹی فورسز نے جس طرح شیلنگ کرکے حانی بلوچ کو شہید کیا بلوچستان کی جدوجہد میں ان کا بھر پور حصہ ہے آج ہم نے شمعیں جلا کر ان کی پہلی برسی منا رہے ہیں، ان کے بوڑھے والدین نے جس طرح اپنی بچی کو پڑھا یا اور بلوچستان کی جدوجہد کیلئے وقف کیا حانی بلوچ نے عورتوں کو حوصلہ دیا کہ وہ اپنے حقوق کی جدوجہد کیلئے کام کریں اگرا س راستے میں انہیں شہادت آجائے تو اس سے گریز نہ کریں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ان کی جدوجہد مشعل راہ ہے ہم ان کی سوچ ،فکر اور جدوجہد کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کااظہار کرتے ہیں کہ ہم جدوجہد کے راستے کو کبھی بھی فراموش نہیں کرینگے حانی بلوچ جسمانی طور پر تو ہم سے جدا ہے لیکن ان کی فکر اور جدوجہد ہمارے لئے ہمیشہ زندہ رہے گی۔


