اسرار اللہ زہری اور نواب ذوالفقار علی مگسی کی ملاقات، قومی بقا کیلئے جہدوجہد پر اتفاق
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے نواب ذولفقار علی مگسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچ یکجہتی کے لئے کردار ادا کرنے اور تمام قوم پرست وطن دوست رہنماﺅں کو چند ایک نکات پر متفق اور متحد کرنے اور آنے والی نسل کو ایک روشن سیاسی مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے اور قومی بقا کی خاطر نفرتوں سے پاک معاشرہ کی تشکیل کو فروغ دینے کی ترغیب کو اجاگر کرنے کے لئے مل بیٹھ کر حل نکالنا ہے دونوں رہنماﺅں نے بلوچستان کے مسائل کے حل اور قومی بقا کیلئے جدوجہد پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Load/Hide Comments


