کوہاٹ، دینی مدرسہ میں طالبعلم پر تشدد کرنے والے تین معلمین گرفتار

کوہاٹ (انتخاب نیوز) کوہاٹ کے ایک دینی مدرسہ میں طالبعلم پر تشدد کرنے والے تین معلمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔مدرسے کا نو سالہ طالبعلم مدرسے سے بھاگ کر سڑک پر آ کر بیٹھ گیا تھا اور رونے لگا بچہ زنجیروں میں بندھا ہوا تھا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نو سالہ ولی خان نامی لڑکا دیکھا گیا جو کہ رو رو کر بتا رہا ہے کہ وہ مدرسہ دارالعلوم قاری نوید سے بھاگا ہے بچے کا کہنا تھا کہ اس کو تین معلیمین تشدد کا نشانہ بناتے تھے اور آج وہ بہت مشکل سے مدرسے سے بھاگ کر نکل آیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بچے کے پاﺅں زنجیر سے باندھ کر تالا لگایا گیا تھا۔ویڈیو ایک شہری نے سوشل میڈیا پر وائرل کی جس پر ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ گنڈہ پور نےفوری ایکشن لینتے ہوئے پولیس تھانہ صدر کو ملزمان ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے تینوں معلمین کفایت حسین، حسن کمال اور ماجد خان کو مدرسہ سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ بچے کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔دوسری جانب بچے کے بھائی کا موقف ہے کہ بچے کو والد نے خود زنجیر سے باندھا تھا کیونکہ بچہ مدرسے میں پڑھنا نہیں چاہتا تھا اس لیے اس کو اپنے والد نے مدرسے میں پاوں میں زنجیر ڈال کر رکھا تاکہ وہ دوبارہ نا بھاگ سکے۔کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں