نئے آرمی چیف کی تقرری،صدر عارف علوی کی تجویز آئین سے کھلا انحراف ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے، صدر عارف علوی کی تجویز حلفِ آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے۔نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے صدر عارف علوی کی تجویز پر حافظ حمد اللّٰہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تجویز ایک اہم تقرری کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش ہے، اتفاق کی ایک ہی صورت ہے کہ تقرری آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف ہر اس تجویز کو مسترد تو کیا جوتےکی نوک پر رکھتے پی ڈی ایم کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر کی تجویز سے لگ رہا ہے کہ موصوف ریاست کے نہیں عمرانی سیاست کے وفادار ہیں، عمران کی سیاست سے وفاداری صدر علوی کی مجبوری ہے توصدارت کا منصب چھوڑ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں