بلوچستان بھر میں مختلف بیما ریوں کے مزید 3963 کیسز رپورٹ، محکمہ صحت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری، صوبے میں مختلف بیما ریوں کے مزید 3963 کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں گزشتہ روز اسہال کے 947، سانس کے امراض کے 1055، جلد کے امراض کے 1043، ہیضہ کے 77، ملیریا کے 675، آنکھوں کے انفکشن کے 165 جبکہ ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 3963 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجمو عی طو رپر ا ب تک 2295 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 570364 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں