پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی بلوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور کراچی ملیر سے منتخب صوبائی وزیر مرتضی بلوچ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ آج مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے کئی صوبائی وزرا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں