عالمی نظام اور حاکمیت کے مناسب طریقہ کار کا خاکہ وضع کیا جائے، مولانا شیرانی

کوئٹہ، اسلام آباد (انتخاب نیوز) جمعیت علما ءاسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر کی دعوت پر اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا سفارتخانہ پہنچنے پر پاکستان میں متعین چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے مولانا محمد خان شیرانی کا خیر مقدم کیا اس موقع پر چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ اس وقت چونکہ دنیا کا عالمی نظام توحید اور گلوبلائزیشن کے طرف گامزن ہے اس تناظر میں چین کو اقوام متحدہ میں اپنی کلیدی حیثیت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک ایسے تھنک ٹینک کے قیام کیلئے کوشش کرنی چاہیے جس میں دنیا کے تمام نظریات و مذاہب کے نمائندے مل بیٹھ کر ایک ایسے عالمی نظام اور حاکمیت کے مناسب طریقہ کار کا خاکہ وضع کریں جو انسانیت کے ہر طبقہ فکر اور قوم کیلئے قابل قبول ہو اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے کہا کہ ہم اپنی حکومت کی طرف سے عنقریب مولانا شیرانی کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے تاکہ عالمی نظام کے خدوخال سے متعلق ان کے فکر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کو یقینی بنایا جائے –

اپنا تبصرہ بھیجیں