حکومتی وسائل صحیح استعمال ہوں تو سیلاب متاثرین کو بھرپور امداد مل سکتی ہے، دردانہ صدیقی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی خواتین ونگ پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطیہ نثار،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ سعید ،جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ شازیہ عبداللہ،الخدمت فاﺅنڈیشن بلوچستان کی صدریاسمین اچکزئی، روبینہ علی نے کہا کہ سیلاب وبارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، بلوچستان میں پہلے غربت بے روزگاری کرونا اور خشک سالی نے ڈیڑے ڈال رکھے تھے اب رہی سہی کسر سیلاب وبارشوں نے پوری کردی گھریلو خواتین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہیں انسانی جانوں کیساتھ مال مویشی کھڑی فصلیں اور ہر چیزسیلاب نے تباہ کردیاہے ۔الخدمت فاﺅنڈیشن نے سب سے پہلے اور سب سے بڑھ کر سیلاب متاثرین کو بچانے ،ان کی مددکرنے اور ان کی بحالی کیلئے بہترین کام کیے جماعت اسلامی والخدمت فاﺅنڈیشن دکھی انسانوں کی خدمت کیلئے پیش پیش ہے ہم انشاءاللہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے دیانت داری سے حکومتی وسائل استعمال کیے جائیں توسیلاب متاثرین کو بھر پورامداد ملیں گے اورایک بھی متاثرہ فردنہیں بچے گا۔سیلاب متاثرین کیلئے دیانت داری وایمانداری سے کام کرنے والے اللہ کے مخصوص بندے ہیں جس پر اللہ کی خصوصی فضل وکرم ہوگا الخدمت فاﺅنڈیشن وجماعت اسلامی کے کارکنوں ورضاکاروں کو اللہ کے ہاں بہترین بدلہ وحصہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فاﺅنڈیشن جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لیبر کالونی نواں کلی کوئٹہ کے ہال میں بارش وڈیڑھ سوسیلاب ومتاثرہ خواتین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیلاب سے متاثرہ خواتین نے شرکت کی تقریب میں متاثرین نے الخدمت فاﺅنڈیشن کا شکریہ اداکیا کہ بارشوں کے پہلے دنوں سے ہی الخدمت وجماعت اسلامی کے لوگ ہم سے تعاون کر رہے ہیں ۔متاثرہ خواتین نے کہاکہ الخدمت خواتین ونگ نے ہمیں نقدی کیساتھ راشن اور خیمے بھی دیے ہم الخدمت فاﺅنڈیشن اور جماعت اسلامی کے مشکور ہیں ۔جماعت اسلامی خواتین ونگ والخدمت فاﺅنڈیشن خواتین ونگ کے خواتین رہنماﺅں نے مزید کہاکہ خواتین وتاجروں اور مخیر حضرات نے سیلا ب متاثرین کی امدادکیلئے الخدمت فاﺅنڈیشن کا بھر پور ساتھ دیابلوچستان وملک بھر سمیت دنیاسے الخدمت وجماعت کے پاس امداد آئی ہم نے ملک بھر کی طرح بلوچستان بھرکے سیلاب متاثرین میں دیانت واخلاص اورنیک نیتی سے ہر متاثرہ علاقے گاﺅں وشہر جاکر متاثرین تک امدادپہنچائی الخدمت جماعت اسلامی کے ایک ہزار کارکنان ورضاکارآج بھی سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تیس ہزار خاندانوں نے ہم نے راشن پہنچایا ہزاروں متاثرین کو پینے کا صاف پانی اور علاج ومعالجے کی سہولیات پہنچائی بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کی جس میں متاثرین کو ہر سہولت مہیا کی گئی ہیں ۔ عوام الناس مخیر حضرات خواتین کوئٹہ کے سیلاب متاثرین غرباءومساکین کی مددکیلئے الخدمت فاﺅنڈیشن کوئٹہ کا ساتھ دیں ۔ مخیر حضرات کے تعاون سے بحالی کے کام میں بھی بہترین وسعت لے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں