ایران کی بہادر خواتین قابل احترام ہیں، آزادی سے جینے دینا چاہیے، انجلینا جولی
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے کہا کہ ا یران کی بہادر، غیرت مند اور نڈر خواتین کا بہت احترام کرتی ہوں۔ ایران کی خواتین کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایران میں لڑکی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایران کی بہادر، غیرت مند اور نڈر خواتین کا بہت احترام کرتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مہسا امینی اس جیسے تمام تر نوجوان وہ جوکہ آج سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں اور وہ تمام لوگ جوکہ کئی دہائیوں سے زور زبردستی کےخلاف مزاحمت کر رہے ہیں، انہیں کسی ڈر اور خوف کے بغیر جینے اور سانس لینے کی آزادی چا ہیے ۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ایران کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کی۔


