بلوچستان میں مختلف امراض میں مبتلا 8295 کیسز رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید 8295کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں نصیر آباد ڈویژن کے جعفرآباد ، صحبت پور ، جھل مگسی ، لہڑی میں 1325میڈیکل کیمپس لگائے گئے ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 2890، سانس کے امراض کے 1167، جلد کے امراض کے1043، اسہال کے812، ہیضہ کے 109،آنکھوں کے انفکشن کے424 جبکہ دیگر بیماروں کے 1851کیسز رپورٹ ہوئے ہےں ۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں34میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں334595 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے 50ہزار 3سو 5 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں