آڈیو لیکس،وفاقی کابینہ کی عمران خان کیخلاف کارروائی کی باضابطہ منظوری
اسلام آباد (انتخاب نیوز)وفاقی کابینہ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔کابینہ نے سابق وزراءاور سابق سیکریٹری اعظم خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی ہے۔سائفر سے متعلق تحقیقات اور قانونی کارروائی ایف آئی اے سے کرائی جائے گی۔وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق ا?ڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے کابینہ کمیٹی بنائی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔کابینہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔
Load/Hide Comments


