لودھراں،گھر میں آتشزدگی، باپ بیٹا جاں بحق
لودھراں(انتخاب نیوز) لودھراں کے برکت آرے والا بازار میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چولہے کا والو کھلارہ گیا تھا، ماچس جلائی تو آگ لگ گئی جس کے باعث باپ بیٹا جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
Load/Hide Comments


