مار نہیں پیار کی پالیسی کے تحت طلباءو طالبات کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے، وزیر تعلیم بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت تعلیم کی ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی طالبات قوم کا مستقبل ہیں ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پوری اخلاص کے ساتھ کام کررہی ہے ،اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ گرلز ہائی اسکول کیچی بیگ کی طالبہ ہر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والی ٹیچر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاچکی ہے مار نہیں پیار کی پالسی کے تحت طبا وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا بلوچستان میں طالبات بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کررہی ہیں جو ایک صوصلہ افرا رجحان یے سرکاری اسکولوں میں بےجا تشدد سے طالبات کی صوصلہ شکنی ہوتی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا صوبے بھر کے ضلعی ایجوکیشن افسران اس بات کو یقینی بنائے کہ تعلیم کی ترقی کیلئے حکومت جو اقدام کررہی ہے اسکے ثمرات ہر بچے بلخصوص طالبات تک پہنچنے چائئیے تاکہ بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی کے داغ کو مٹایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں