بھارت ،سدھو موسی والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

نئی دہلی(انتخاب نیوز) بھار ت میں پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے بعد اب ایک اور گلوکار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں پنجابی گلوکار الفاز شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں موہالی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم ان کی حالت اب خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔ دوسری طرف موہالی پولیس نے حملہ آور ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے جو ہریانہ کے پنچکولہ کے رائے پور رانی کا رہنے والا ہے۔اطلاعات کے مطابق گلوکار الفاز سنگھ گزشتہ رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے تین دوستوں گرپریت، تیجی اور کلجیت کے ساتھ ایک ہوٹل سے سے باہر آرہے تھے۔ وہاں اس کا رائے پور رانی کے رہنے والے وکی سے سخت الفاظ کا تبادلہ ہو گیا جس کے بعد ان لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں