منیر اورکزئی کی قومی اسمبلی اجلاس میں طبیعت خراب

کرم ایجنسی سے متحدہ مجلس عمل کے ایم این اے منیر اورکزئی کی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ایم ایم اے رہنما منیر اورکزئی کو طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر قومی اسمبلی سے پولی کلینک منتقل کر دیا گیا ہے۔آج منیر اورکزئی وہیل چیئر پر بیٹھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔واضح رہے کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کا چند ہفتے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
Load/Hide Comments


