سردار اختر مینگل کی گورنر پنجاب سے ملا قات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مسائل پر گفتگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف بنائے گئے کمیشن کے کنونیئر سردار اختر جان مینگل کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملا قات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ و بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف بنائے گئے کمیشن کے کنونیئر سردار اختر جان مینگل نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملا قات کی ، اس موقع پر بی این پی کے سر براہ سردار اختر جان مینگل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے طلبہ و طالبات ان کے نو روز سے جاری احتجاج، فلی فنڈڈ اسکالر شپس کی بحالی، ہاسٹل کی الاٹمنٹ، بلوچ طلبہ کیساتھ امتیازی سلوک، ریزرو کوٹہ پر لی گئی فیس کی واپسی سمیت بلوچ طلبہ و طالبات کے تمام مسائل پر تبالہ خیال اور انہیں فوری طوپر حل کر نے پر زور دیا گیا۔گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے سربراہ بی این پی و کنونیر کمیشن سر دار اختر جان مینگل کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تمام بلوچ طلبہ و طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں