پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اوتھل کی چشم پوشی، اوتھل کی بڑی آبادی پینے کے پانی سے محروم

اوتھل (انتخاب نیوز) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اوتھل کی اپنے فرائض سے غفلت و چشم پوشی کے سبب اوتھل کی بڑی آبادی پینے کے پانی سے محروم، لاکھا گوٹھ نزد ایس ایس پی آفس واٹر بور جو کہ وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ ہاو¿س کی ذاتی پی ایم ٹی جہاں سے شہریوں کو پینے کا پانی دیا جاتا تھا جس کے جل جانے سے گزشتہ کئی ماہ سے ضلعی صدر مقام اوتھل کے متعدد علاقوں الیاس محلہ، جاموٹ کالونی، لاکھا گوٹھ اور رونجہ کالونی میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ جب کہ محکمہ پی ایچ ای کی پی ایم ٹی کو جلے ہوئے چھ سال کا طویل عرصہ ہوچکا ہے۔انہوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اوتھل کی اپنے فرائض سے غفلت و چشم پوشی کے سبب اوتھل کی بڑی آبادی پینے کے پانی سے محروم، لاکھا گوٹھ نزد ایس ایس پی آفس واٹر بور جو کہ وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ ہاو¿س کی ذاتی پی ایم ٹی جہاں سے شہریوں کو پینے کا پانی دیا جاتا تھا جس کے جل جانے سے گذشتہ کئی ماہ سے ضلعی صدر مقام اوتھل کے متعدد علاقوں الیاس محلہ، جاموٹ کالونی، لاکھا گوٹھ اور رونجہ کالونی میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ جب کہ محکمہ پی ایچ ای کی پی ایم ٹی کو جلے ہوئے چھ سال کا طویل عرصہ ہوچکا ہے۔انہوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔اور تاحال نئی پی ایم ٹی نصب نہیں کی گئی ہے اس دوران متبادل کے طور پر سولر بور سے پینے کا پانی سپلائی کیاجاتا ہے لیکن سولر بور میں بہت ہی کم پریشر ہونے کی وجہ سے اوتھل شہر کے گنجان آباد علاقوں خاص کر الیاس محلہ، رونجہ کالونی، جاموٹ کالونی میں پانچ فٹ اوپر تک بغیر موٹر کے پانی چڑھ نہیں سکتا۔ جس سے علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔اس سے پہلے جب بجلی والا واٹر بور ہوتا تھا تو پانی پریشر میں آتا تھا۔مکینوں نے حلقے کے ایم پی اے اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان، سینئر صوبائی وزیر و وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی،ایم این اے محمد اسلم بھوتانی،سینیٹر واجہ محمد قاسم رونجھو، اقلیتی ایم پی اے مکھی شام لعل لاسی، سینیٹر دھنیش کمار پلیانی، سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھا گوٹھ نزد ایس ایس پی آفس واٹر بور کے لیئے جلد پی ایم ٹی کی منظوری کے لیئے اقدامات کریں۔ تاکہ مکین علاقہ کو پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت میسر ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں