ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کراچی (انتخاب نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔کامران ٹیسوری کی تقریب حلف برداری شام 5 بجے گورنر ہاو¿س میں ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 ایک کے تحت دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں