حریم شاہ سیکیورٹی کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں
کراچی(انتخاب نیوز) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر سیکیورٹی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ پیر کے روز اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں ، جہاں انہوں نے سیکیورٹی کے لئے درخواست دائر کی۔ حریم شاہ نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کرائی گئی درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اکانٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں، اس لئے انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
Load/Hide Comments