بلوچستان کی تاجر برادری کا مہنگائی میں کمی کیلئے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے تاجر برادری نے مہنگائی ،تاجروں کے معاشی مشکلات میں کمی کیلئے حکومت کوتین دن کاالٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر تاجروں کی مشکلات میں کمی نہ آئی تو پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیںگے جس میں تاجر اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیںگے ۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ ایگزیکٹو ممبر حاجی محمد رفیق دورانی ،پاک ایران چیمبرآف کامرس کے صدراحمد اللہ ترین ،قاری عبیداللہ درانی ،ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران حاجی محمد، حاجی اخترمحمد ،حاجی داد گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گیس کی اوقات اور لوڈشیڈنگ کرنے کے اشتہار پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسے عوام کی فلاح کی بجائے اپنی نااہلی دکھانے کیلئے خرچ کررہی ہے ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی سیکرٹری جنرل کی طرف سے انصاف ٹریڈرز ونگ کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل درج ذیل ہے ،گزشتہ روزمقامی قیادت باہمی مشاورت سے تاجران کا اجلاس بلایا امپورٹڈ حکومت کی طرف سے مسلط مہنگائی کیخلاف اور تاجران کی معاشی مشکلات کے حوالے سے ایجنڈے طے کیا جائیگا ،منگل کو پریس کلب میں تاجر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حکومت کے سامنے اپنے درج ذیل مطالبات رکھے جائیں گے ،بجلی کے بلوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے بلوں کے اضافے سے گھریلوں صارفین اور انڈسٹری پر اسکا اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوتاہے ،جبکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی مصنوعات کے قیمتوں کو عالمی منڈی کے مطابق سستا کیا جائے ،جبکہ عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کی صورت میں اسکا بوجھ عام عوام پر ڈالتا تھا ،اب عالمی منڈی میں تیل کا قیمت 100$ فی بیرل سطح سے نیچے آگیا ،اب عوام پر اسکا بوجھ کم کیا جائے ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے،تاجران کے کنٹینرز کو پورٹس سے ریلیز کیا جائے ،مہنگائی اس وقت 40فیصد سے زیادہ ہے اور تاجران کا معاشی قتل بند کیا جائے ،ہم امپورٹڈ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ڈالر کو کنٹرول کیا جائے ،پچھلے چھ ماہ سے تاجروں کا بہت بڑا نقصان ہوتا ہے اس کی اصل وجہ ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے اتار چڑاﺅں میں ہیں جس کی وجہ سے درآمدات وبرآمدات پر پڑتاہے ،اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے تاجران گورنمنٹ کو جمعہ تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں ورنہ تاجران شٹرڈاﺅن کرینگے ،پریس کانفرنس کے بعد پریس کلب کے باہر تاجران حکومت کیخلاف پلے کارڈ اٹھا کر مظاہر ہ کیا جائیگا ،اجلاس میں پریس کانفرنس اور مظاہرے میں تاجران بازوپہ سیاہ پٹیوں کیساتھ شریک ہونگے اور انصاف ٹریڈ رزونگ کے شہر کے نام کیساتھ بینرز واضح طور پر آویزاں کیے جائیں تاکہ اس کی تصاویر قیادت کو بھیجی جائیں ،امپورٹڈ حکومت نا منظور تاجران کا معاشی قتل بند کرو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں