کوئٹہ، سرکاری محکمے میں تعیناتی کے اشتہار میں غلطی کی وجہ سے ٹیسٹ و انٹرویوز منسوخ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈووکیٹ کے احکامات کی روشنی میں سرکاری محکمے میں تعیناتی کے حوالے سے اشتہار میں غلطی کی وجہ سے ٹیسٹ و انٹرویوز کو منسوخ کیا گیا۔ صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق شکایت کنندگان غلام مصطفی، وسیم قادر اور حیات بی بی نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 22جولائی 2022کو ایک اشتہار بعنوان روزگار کے مواقع Job Opportunitiesجاری ہوا جس کے تفصیلات میں محکمے نے ٹیسٹ انٹرویوز کے لئے شیڈول جاری کیا تھا, درخواست گذاران نے اس بابت مواقف اختیار کیا کہ اشتہار اور انٹرویوز کے درمیان صرف تین دن کا وقفہ ہے جو متعلقہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے, ا±نہوں نے مذید کہا کہ مذکورہ اشتہار کے س±رخی میں تو روزگار کے مواقع لکھا گیا جبکہ تفصیلات میں محکمے نے ٹیسٹ انٹرویوز کے لئے مختلف تاریخوں کا اعلان کیا تھا اور اس کے علاوہ اشتہار میں ٹیسٹ انٹرویوز لئے جا نے کیلئے جگے کا بھی تعین نہیں کیا گیا, ا±نہوں نے صوبائی محتسب سے درخواست کی کہ اس بارے میں ا±ن کی داد رسی کی جائے, صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں رجسٹرار محتسب سیکرٹریٹ سید محمد علی نے سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوے اس ضمن میں وضاحت طلب کی, مزید برآں اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان نے بھی صوبائی محتسب کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے ہدایتات جاری کیے۔دریں اثناءسیکرٹری وومن ڈیویلپمنٹ نے محتسب سیکرٹریٹ میں پیشی کے موقع پر یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ بالا اشتہار کو درست کئے جانے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا, وومن ڈیلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نئے جاری شدہ شیڈول میں ادارے نے اشتہار جاری ہونے اور ٹیسٹ انٹرویوز کے درمیان تین دن کے وقفہ والی غلطی کو درہرایا, جس پر صوبائی محتسب نے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ ٹیسٹ انٹرویوز کے شیڈول کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور نئے شیڈول اعلان ضابطہ کار اور قانون کے مطابق کیا جائے۔


