بدعنوانی کا الزام،آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا

ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک )میانمارکی عدالت نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آنگ سان سوچی کو 2مقدمات میں تین تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے 5لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔ اس سے قبل بھی آنگ سان سوچی کو دیگر جرائم پر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ میانمار کی عدالت کی جانب سے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں مزید 6سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کی مجموعی طور پر سزا 26سال ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ 77 سالہ آنگ سان سوچی کو یکم فروری 2021 کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب میانمار میں فوج نے ان کی منتخب حکومت کو برطرف کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں