قلات اور کرخ میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 10 افراد زخمی

قلات (انتخاب نیوز) کالج کراس کے قریب 9 کار گاڑیوں میں تصادم۔ حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات پہنچایا گیا۔ قلات ڈگری کالج کے ایریا میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے قافلے کی گاڑیوں میں ایکسیڈنٹ، 9 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قافلہ قلات میں ہائیڈرو یونین کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہا تھا۔ علاوہ ازیں کرخ مولہ جاتے ہوئے موٹر سائیکل کو حادثہ، موٹر سائیکل سوار کے ساتھ خاتون شدید زخمی۔ اطلاع ملنے پر لیویز فورس کے جوانوں نے زخمی محمد عالم ولد علی مدد ڈائیہ زہری اور خاتون کو کرخ ہسپتال پہنچایا۔ کرخ لیویز لائن انچارج نائب رسالدار نور احمد موسیانی کی نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجے کیلئے ایمبولینس کے ذریعے خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں