آئی ایم ایف نے بھارت کی معاشی ترقی کے امکانات کو 8.6 فیصد گھٹا دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پوری دنیا کی معاشی صورتحال کا تجزیہ پیش کیا ہے ۔ ادارے نے بھارت کی معاشی ترقی کے امکانات کو 8.6فیصد تک گھٹا دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گزشتہ جولائی میں بھارت کی معاشی ترقی 4.7درج تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ بھارت کی معاشی حالت بدسے بدتر ہو سکتی ہے ۔ادارہ نے کہا کہ بین الاقوامی معیشت کو افراط زر، روس یوکرین جنگ اور کورونا سمیت کی چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ توانائی اور اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ طویل وقت تک رہ سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں