یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری جنگ عظیم چھیڑ سکتی ہے، روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینیڈ کٹوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری جنگ عظیم کی وجہ بن سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیف کو بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ اس قسم کا اقدام یقینی طور پر معاملات کو جنگ عظیم سوئم کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاید وہ بھی یہی چاہتے ہیں، مغرب نے بھی یوکرین کی مدد کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ اس تنازع میں براہ راست فریق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں