ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا احتجاجی مراسلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کے معاملے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفترخارجہ طلب کرکے وضاحت طلب کرلی گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے، امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت کا بھی کہا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو پاکستان کے مو¿قف سے آگاہ کیا گیا اور انہیں پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر نے الزام عائدکیا ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔
Load/Hide Comments


