بیوٹمز میں لاءاسکول کے نام سے شعبہ قانون کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) میں شعبہ قانون کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بیوٹمز میں لاءاسکول کے نام سے نیا شعبہ قائم کر دیا گیا ہے جس میں پانچ سالہ ایل ایل بی پروگرام کے تحت طلباءو طالبات کو قانون کی تعلیم فراہم کی جائےگی۔جامعہ کی جانب سے شعبہ قانون میں داخلے کے لئے گزشتہ دنوں ٹیسٹ بھی منعقد کئے گئے جن کے تحت پہلے مرحلے میں 100 طلباءوطالبات کو شعبہ قانون میں داخلہ دیا جائےگا ۔شعبہ قانون کی انتظامیہ کے مطابق بیوٹمز میں ایل ایل بی پروگرام کو باقاعدہ طور پر پاکستان بار کونسل کی منظوری کے بعد شروع کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز شعبہ قانون کی بورڈ آف اسٹیڈیز کا انعقا د بھی کیا گیا جس میں بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈائریکٹر لاءڈیپارٹمنٹ بیوٹمز سید انورآفتاب، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجید خان،ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر بلال سرور، ڈاکٹر لطف اللہ ، ڈاکٹر پرویزخان، سمیرہ ذاکر، محمد عامر سلطان، سید دارا شکوہ ،لاءکالج کوئٹہ کے پرنسپل شمس اللہ، سمیت دیگر نے شرکت کی بورڈ آف اسٹیڈیز میں تدریسی عمل اور نصاب کے حوالے سے منظوری دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں