پاکستانی گلوکارہ کے بھارتی ویب سیریز میں شامل گانے کے چرچے

ممبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کے بھارتی ویب سیریز ’ہش ہش‘ میں شامل گانے کو پذیرائی مل رہی ہے۔میشا شفیع کا گانا ’میرے مہرو‘ کو سینئر بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ، سوہا علی خان، عائشہ جھلکا، کرشمہ تنا اور دیگر اداکاراؤں پر فلمایا گیا ہے۔گانے کی شاعری بھارتی شاعر سمیر راحت نے لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی ارجیت دتا نے تیار کی ہے۔

ویب سیریز کی ہدایت کارہ تنوجا چندرا نے گانے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے میشا شفیع کا شکریہ بھی ادا کیا اور اعتراف کیا کہ پاکستانی گلوکارہ نے شاندار انداز میں گانے کو گایا۔میشا شفیع نے بھی گانے سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بھارتی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔گانے کو 15 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا ہے اور ’ہش ہش‘ کی دوسری قسط ریلیز ہونے والی ہے، ویب سیریز کی پہلی قسط گزشتہ ماہ ستمبر میں ایمازون پرائم پر نشر کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں