ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا کا نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

جی لانگ(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلوی شہر جی لانگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کا مقابلہ ہورہا ہے جب کہ دوسرے میں سری لنکا اور یو اے ای آمنے سامنے ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نمیبیا اور نیدرلینڈز دونوں ہی ٹیمیں اپنے افتتاحی میچز میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہیں، نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا جب کہ نیدر لینڈز نے یو اے ای کو ہرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں