لسبیلہ، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

اوتھل (انتخاب نیوز) لسبیلہ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مکران کوسٹل ہائی وے پر رسملان کے علاقے سے سڑک کے کنارے ایک شخص کی لاش ملی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے واقعے میں ساکران نمبر 4 سے نالہ کے قریب ایک گھر میں فائرنگ سے محمد عابد ولد دھنی بخش بروہی عمر 21 سال جاں بحق ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام میر غلام قادرٹیچنگ ہسپتال حب منتقل کیا گیا۔مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں