کرد جنگجوؤں پر کیمیائی ہتھیاراستعمال نہیں کیے‘ ترکیہ
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ نے عراق میں کرد جنگجوؤں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروںکے استعمال کی تردید کردی۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج نے شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرزپارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ تُرک فوج اور انٹیلی جنس کے خلاف افواہوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ تمام الزامات دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ادھر استغاثہ نے ترک ڈاکٹرزیونین کی سربراہ سیبنم کورورفنکانسی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Load/Hide Comments


