لینڈ مافیا خضدار میں زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، زمینداران کھٹان

خضدار (انتخاب نیوز) اہالیان زمینداران کھٹان خضدار نے سوشل میڈیا پر چلنے والے بیان کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ جو کہ غلامانی قوم کو بدنام کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں، ہم ذمے داران واضح کرتے ہیں چند لینڈ مافیا خضدار میں زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، جن کا واضح ثبوت سرداراخترجان مینگل کے فیصلے پر انکار کر کے لینڈ مافیا ہونے کا ثبوت دینا ہے جن کا اپنے قائد کے فیصلے پر انکار سمجھ سے بالاتر ہے، پھر مختلف حربوں سے زمینداروں کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا گیا ہے۔ یہ گروپ لینڈ مافیا گروپ ہے، جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ غلامانی قوم کے سردار نے سردار اخترجان کے فیصلے کے اندر واضح طور پر کہا ہے کہ غلامانی قوم کی خضدار میں کوئی پدری جائداد نہیں جو کہ واضح طور فیصلے میں تحریر ہے، لہٰذا ہم اہالیان کھٹان اور زمینداران کھٹان ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائر میجر محمد الیاس کبزئی اور دیگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ گروہ کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں