کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات، پینل نے ٹرمپ کو طلب کرلیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طلب کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمن میں حکم دیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل حملے میں ملوث ہونے پر بیان ریکارڈ کرائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو 4 نومبر تک متعلقہ دستاویزات کمیٹی میں جمع کرانا ہوں گی۔اس حوالے سے سماعت 14 نومبر تک متوقع ہے اور اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو پچھلے سال کیپیٹل ہل میں ہجوم کے حملے کی تحقیقات میں کانگریس سے تعاون کرنے سے انکار پر 4 ماہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں