گوادر، جیونی کے تفریحی مقام پر پہاڑی تودہ گر گیا، 9 افراد دب گئے، ایک لاش برآمد
گوادر (انتخاب نیوز) جیونی کے پکنک پوائنٹ دَران میں پہاڑی تودہ گرگیا۔ مچھلی کے شکار میں مصروف 9 نواجوان دب گئے۔ ایک نعش برآمد۔ 8 نوجوان ابھی تک پہاڑی تودے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر نے دران میں جائے حادثہ کی جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر کو روانہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے پولیس، نیوی اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو بھی جائے حادثہ پر پہنچے کا حکم دے دیا۔
Load/Hide Comments


