آواران، گجر مشکے میں چیف آفیسر اور اسٹاف کی عدم موجودگی، دفتری امور ٹھپ

آواران (انتخاب نیوز) میونسپل کمیٹی گجر مشکے میں چیف آفیسر اور اسٹاف کی عدم موجود گی، لوگوں کو دفتری امور میں مشکلات کا سامنا۔ چیف آفیسر کی نااہلی کے باعث 3 ماہ سے طلباءب فارم بنانے کے لئے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں، ب فارم نہیں مل رہا، سہولت نہ ہونے کی بنا پر طلبا کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ میونسپل کمیٹی گجرمشکے کے عارضی ملازمین کا معاوضہ صرف چودہ ہزار مقرر ہے لیکن انکو محض سات آٹھ ہزار ماہانہ دئیے جارہے ہیں۔ ڈی سی آواران سے اپیل کی جاتی ہے کہ چیف آفیسر اور اسٹاف کےخلاف فوری طورپر کارروائی کی جائے بصورت دیگر جلد ان کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں