کوئٹہ میں دوران احتجاج گرفتار 15 فزیو تھراپسٹ کو رہا کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) حکومت کی جانب سے گرفتار کیے گئے 15 فزیو تھراپسٹ جو 10 روز قبل گرفتار ہوئے تھے ایف آئی آر واپس لینے کے بعد انہیں کوئٹہ جیل سے رہا کردیا گیا، جنہیں جلوس کی شکل میں پریس کلب کے سامنے فزیو تھراپسٹ کیمپ لایا گیا، تمام رہا ہونیوالے فزیو تھراپسٹ کے گلے میں ہار ڈالے گئے، رہا ہونیوالوں میں ڈاکٹر بایزید نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے00 12 فزیو تھراپسٹ ہیں جن میں سے صوبائی حکومت نے 200 فزیو تھراپسٹ کی سمری محکمہ خزانہ کو بھیج دی ہے جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 250 فزیو تھراپسٹ کو پہلے مرحلے میں ملازمت دی جائے اور باقی کو مرحلہ وار ملازمتیں دی جائیں تاکہ وہ اپنے صوبے کے عوام کے علاج معالجے میں مدد کرسکیں کیونکہ اُنہوں نے اسی لئے یہ ڈگری حاصل کی کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کرسکیں تاہم ان تمام رہا ہونیوالے فزیو تھراپسٹ نے اس عظم کا اظہار کیا کہ جدوجہد کو جاری رکھیں گے تاکہ تمام کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں